پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی کمپنی کا لاہور میں دو اور تین پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کا اعلان

datetime 6  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور ایک چینی کمپنی کے درمیان پاکستان میں الیکٹرک دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کا ”کمپلیٹلی ناکڈ ڈان”(CKD) پلانٹ لگانیکرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط ہو گئے۔ گوادر پرو کے مطابقگزشتہ ماہ چین میں پی بی آئی ٹی کے سی ای او عمران خاور اور تیانجن چنگچی وہیکل انڈسٹری کمپنی کے سی ای او ژانگ شیا دونگ کے درمیان ملاقات کے بعد، کمپنی کے اعلی حکام نے لاہور کا دورہ کیا اور پی بی آئی ٹی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق، تیانجن چنگچی کی جانب سے ابتدائی سرمایہ کاری 10 لاکھ ڈالر ہوگی، جسے بڑھا کر ایک کروڑ ڈالر تک لے جانے کا منصوبہ ہے، تاکہ الیکٹرک دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے سی کے ڈی پلانٹ کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔ ”ویڈی”(Vidi) برانڈ کے تحت پیداوار آئندہ پانچ ماہ میں شروع ہونے کی توقع ہے اور سالانہ 1.5 لاکھ الیکٹرک بائیکس تیار کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بورڈ نے بتایاکہ پی بی آئی ٹی اس منصوبے کو آغاز سے لے کر عملی مراحل تک مکمل سہولیات فراہم کر رہا ہے، جن میں لائسنس کا حصول، منظوریوں کی فراہمی، اور مستقبل میں خصوصی اقتصادی زون (SEZ) میں توسیع کے لیے معاونت شامل ہے۔ ابتدائی طور پر آپریشنز لاہور میں ایک کرائے کی عمارت سے شروع کیے جائیں گے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…