اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اُوپندر دیویدی نے پاکستان کے خلاف سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے براہِ راست دھمکی دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار بھارتی فوج کسی قسم کا تحمل یا نرمی نہیں دکھائے گی۔بھارتی میڈیا ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق، جنرل دیویدی نے ریاست راجستھان کے علاقے انوپ گڑھ میں ایک فوجی چوکی پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “اس بار ہم وہ صبر نہیں کریں گے جو آپریشن سندور 1.0 کے دوران دکھایا گیا تھا۔
“انہوں نے مزید کہا کہ “اس بار ہمارا ردِعمل ایسا ہوگا کہ پاکستان کو خود سوچنا پڑے گا کہ آیا وہ دنیا کے نقشے پر اپنی جگہ برقرار رکھنا چاہتا ہے یا نہیں۔ اگر پاکستان اپنے وجود کو برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اسے ریاستی سطح پر دہشت گردی کی سرپرستی فوری طور پر ختم کرنا ہوگی۔”جنرل دیویدی نے فوجی اہلکاروں کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا، “جلد ہی آپ کو موقع مل سکتا ہے، اگر خدا نے چاہا۔ میں آپ سب کے لیے نیک تمنائیں رکھتا ہوں۔”