کراچی (نیوزڈیسک) معروف بزرگ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم کو محبت و پیار کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی صاحب پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل کو چلنے دیں اور پیار کو بڑھنے دیں ،اسلام اور ہندو مذہب دونوں انسانیت کی درس دیتا ہے،بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی کارکن عبد الستار ایدھی نے کہا کہ بھارت میں پاکستان مخالف کارروائیاں افسوس ناک ہیں دونوں ممالک کی عوام کی خواہش ہے کہ خطے میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور امن کی فضاقائم ہو،انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پیغام دیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر حملے بند کروائے اور دونوں ممالک کی عوام کو قریب لانے کیلئے کھیلوں کو فروغ دیں ،انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستانیوں کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہیں اور یہاں پر ہم بھارت کے کھلاڑیوں کو دل سے خوش آمدید کہیں گے ،انہوں نے کہا کہ مودی حکومت عوام کے لئے ویزا پالیسی آسان کریں اور ا ٓنے جانے پر پابندی ختم کریں۔