منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

فیصل آباد ،لیگی ممبر اسمبلی نواز ملک نے بھائیوں کی انتخابی مہم کیلئے دس لاکھ کا شیر حاصل کرلیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ممبر صوبائی اسمبلی نواز ملک نے اپنے دو بھائیوں محمد رزاق ملک اور محمد ریاض ملک جو کہ علاقہ غلام محمد آباد سے دو یونین کونسلوںکا الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ان کے لئے انتخابی نشان شیر جو کہ حاصل کررکھا ہے ملک نواز نے اپنے بھائیوں کی مہم کو تیز کرنے کیلئے دس لاکھ روپے ایک ایک شیر بھی خرید لیا ہے جو کہ اس کے بھائی ووٹروں کو دکھا کر متاثر کررہے ہیں آن لائن کے مطابق گزشتہ دنوں ملک نواز ایم پی اے اور اس کے بھائیوں نے اپنے مخالف امیدواروں کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ فائرنگ کرکے علاقے میں خوف ہراس کی فضا پیدا کردی ہے جس پر سی پی او کی ہدایت پر غلام محمد آباد پولیس نے نواز ملک ایم پی اے اور اس کے بھائیوں کیخلاف دو الگ الگ مقدمات دہشتگردی کے الزام میں درج کرکے متعلقہ ایس ایچ او علی عمرا کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا تھا شہریوںنے مطالبہ کیا ہے کہ شیر کو کھلے عام رہائشی علاقوں میں لے کر گھومنے سے ووٹروں میںخوف وہراس پایا جارہا ہے انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ زندہ شیر کو ملک نواز اور اس کے بھائیوں کے قبضے سے لیکر چڑیا گھر منتقل کیا جائے اور غیر قانونی شیر رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیاجائے ،



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…