لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقہ جین مندر چوک پر اورنج لائن منصوبے کیخلاف شہریوں کا شدید احتجاج ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ اورنج لائن ٹرین کے روٹ کے اردگرد رہائش پذیر مظاہرین کے مطابق ان کے گھروں پر نشانات لگا کر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے کہ 2روز میں مکانات خالی کردیں اور اپنے لیئے متبادل انتظام کر لیںجس پر مقامی افراد مشتعل ہو گئے اور انہوں نے سڑک پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی جس کے باعث ٹریفک کی طویل لائن جام ہو گئی۔اس موقع پر شہریوں نے اورنج لائن منصوبہ نامنظور کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔