اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان کے جنگ زدہ شہر قندوز میں خوراک کی کمی کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر قندوز میں گندم بھیجی جائے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل افغان طالبان نے قندوز پرحملہ کرکے قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد کئی روز کی لڑائی کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج نے طالبان سے قبضہ واپس حاصل کیا تھا۔طالبان اور سیکیورٹی فورسز میں جنگ کی وجہ سے بہت سے لوگ شہرسے نقل مکانی کرگئے تھے جبکہ شہر میں جاری جھڑپوں اور ناکہ بندی کی وجہ سے خوراک کی شدید کمی واقع ہوگئی تھی۔