اسلام آباد (این این آئی)16 ستمبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق انڈسٹری کی 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے،پیٹرول کی قیمت میں 1.54 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 79 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق 15 روز کیلئے مٹی کا تیل 3 روپے 6 پیسے مہنگا ہونیکا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ورکنگ پیپرمیں حکومتی ٹیکسز اورایکسچینج لاسز شامل نہیں ہیں،اوگرا نئی قیمتوں کے تعین کی سمری 15 ستمبر کوحکومت کو بھجوائے گی،15روز کیلئے نئی پٹرولیم قیمتوں کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے،وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔اس وقت ملک میں پیٹرول کی موجودہ قیمت 264.61 جبکہ ڈیزل کی موجودہ قیمت 269.99 ہے۔