منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 8  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احساس ای پنشن سسٹم کے اجرا کی منظوری دیدی۔ ای پنشن سسٹم یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔وزیراعلی سیکرٹریٹ نے ای پنشن سسٹم کے اجرا کیلئے کانسپٹ پیپر تیار کر لیا، کانسپٹ پیپر کو عملی شکل شکل دینے کے لیے محکمہ خزانہ کو احکامات جاری کردیے گئے۔ جنوری 2026 سے نئے پنشنرز کو ادائیگی ای پنشن سسٹم کے تحت کی جائے گی، موجودہ پیپر بیسڈپنشن نظام کومکمل پیپر لیس ای پنشن نظام میں تبدیل کردیاجائے گا۔

ملازمین ریٹائرمنٹ سے 6 ماہ قبل پورٹل پرڈیجیٹل فارم پر کرکے پنشن کیس داخل کراسکیں گے، نئے نظام کے تحت کسی بھی مرحلے میں ایک بھی فزیکل فائل یا پیپر استعمال نہیں ہو گا۔ ویری فکیشن اور منظوری کا تمام عمل بھی ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔سسٹم خودکار طریقے سے سینکشن آرڈر، ریٹائرمنٹ آرڈر، پنشن پیپرز اور پنشن پیمنٹ آرڈر تیار کرے گا۔ وزیر اعلی، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ ڈیش بورڈ کے ذریعے کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔ یہ پیپر لیس نظام نادرا، اے جی آفس اور بینکس کے ساتھ منسلک ہوگا۔ مقررہ ٹائم لائن کے اندر پنشن ریٹائرڈ ملازم کے بنک اکانٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔ نظام کو دیرپا بنانے کے لیے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ای پنشن سسٹم کا اجراکرنے والا ملک کا پہلا صوبہ ہوگا، حکومت نے اب تک 36 مختلف عوامی خدمات کو آن لائن کردیا گیا یے، باقی خدمات کو بھی آن لائن کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…