اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پشاور میں دودھ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے نیا نرخ نامہ جاری کر دیا۔نئے نرخوں کے مطابق دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بھینس کے دودھ کی قیمت 180 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 240 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جب کہ گائے کا دودھ اب 200 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔اس سے قبل گائے کے دودھ کی قیمت 140 روپے فی لیٹر تھی۔اسی طرح دہی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور فی کلو نرخ 30 روپے بڑھا دیے گئے ہیں۔