منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن)کے رہنما پیر صابر شاہ وفاقی وزراء کے رویئے کے خلاف پھٹ پڑے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے پی کے صدر پیر صابر شاہ بعض وفاقی وزراء کے رویئے کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا ہے کہ وزراء اور حکومتی عہدیدار پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کر رہیہیں انہوں نے محرم کے بعد جلد ورکرز کنونشن بلانے کا اعلان کر کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر صابر شاہ نے مسلم لیگ(ن) کے مختلف ضلعی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی کارکنوں کی شکایات کا پتہ ہے اور ضروری کارروائی کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کو ان شکایات کے حوالے سے بتایا جائے گا ۔ پیر صابر شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے بعض وفاقی وزراء کا رویہ ایسا ہے جیسے انہیں یہ عہدے مسابقتی سی ایس ایس امتحانات کے بعد حاصل کئے ہوں اور جمہوری عمل سے حاصل نہیں کئے ہوں ۔ (ن) لیگ کے رہنما نے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ ورکرز کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور معاملہ حل کرنا وقت کا تقاضا ہے کیونکہ حکومت کی مدت آدھی گزر گئی ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پارٹی میں نئی روح ڈالنے کی ضرورت ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…