جیکب آباد (نیوزڈیسک)ٹھل میں ن لیگ کی امیدوارکو الیکشن سے دستبردار کرانے کی کوشش ،خاتون امیدوارکو پارسل کے ذریعے کفن بھیج دیا گیا فون پر دھمکی ،ڈرنے والی نہیں ڈٹ کر مقابلہ کروں گی کچھ ہواتو ذمیدار مخالف امیدوار ،ڈی آر او اور آراو ہوں گے :صغر ی ٰ لاشاری کی صحافیوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی میونسپل کامیٹی کے وارڈ نمبر 9پر مسلم لیگ ن کی خاتو ن امیدوار صغریٰ لاشاری کے گھر ایک پارسل موصول ہوا جس میں کفن کا کپڑا اوردیگر سامان موجود تھا اوراسے فون پر دھمکیاں دی گئیں کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے بجائے دستبردارہوجائیں ورنہ بھیجا گیا کفن جلد ان کے استعمال میں آئے گا رابطہ کرنے پر وارڈ نمبر 9کی امیدوار صغریٰ لاشاری نے بتایاکہ میرے گھر ایک پارسل موصول ہوا اسی وقت مجھے فون پر کال موصول ہوئی کہ تحفہ قبول کریں جب میں نے پارسل کھولا تو اس میں کفن اورمردے کے لیے استعمال ہونے والا تمام سامان موجود تھے انہوںنے کہاکہ الیکشن سے دستبردار کرنے کے لیے مجھے دھمکایا جارہاہے مگر میں ڈرنے والی نہیں ایسے ہتھکنڈے استعمال کرکے مجھے حراساں نہیں کیا جاسکتا انہوںنے کہاکہ مجھے اورورکرز کو رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی ،سردار ذوالفقار سرکی اور میرے حلقے کے امیدوار امتیاز کھوسو سے جان کا خطرہ ہے مجھے اورمیرے ورکرز کو تحفظ فراہم کیا جائے اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمیدار مذکورہ افراد او ر ڈسڑکٹ رٹرننگ آفیسر اور آر او ہوں گے کیونکہ انہیں آگاہ کرنے کے باوجودکوئی ایکشن نہیں لیا گیا انہوںنے مزید کہاکہ میرے حلقے میں پولنگ اسٹیشن تبدیل کی گئی ہیں تاکہ مخالف دھاندلی کرسکیں اس لیے سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر اس کا نوٹس لے اور مجھے تحفظ دیا جائے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں