کراچی (نیوزڈیسک) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار رینجرز کو شہر میں جاری آپریشن بلا تفریق جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے انہیں شہر میں جاری حالیہ آپریشن پر بریفنگ دی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر نے سندھ رینجرز کے سیکٹر اور ونگ کمانڈرز کی کارکردگی کو سراہا جب کہ رینجرز کو شہر میں آپریشن بلا تفریق جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں