راولپنڈی/اسلام آباد این این آئی)وفاقی دارالحکومت سمیت راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں، بارہ کہو کا علاقہ پانی میں ڈوب گیا۔ جڑواں شہروں میں بارش کے باعث نالہ لئی کے اطراف انخلا کا الرٹ جاری کر دیا گیا، نالہ لئی کے اطراف رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایچ ایٹ 98 ملی میٹر، سیدپور میں 45، گولڑہ 76، بوکرا 52، پی ایم ڈی 95، شمس آباد 28، کچہری 5، پیرودھائی 45، گوالمنڈی 5، نیو کٹاریاں 63 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی کی سطح 7.15فٹ تک پہنچ گئی، اسلام آباد کے موسلادھار بارش،مختلف سیکٹر میں سڑکیں تالاب بن گئیں۔کٹاریاں میں بارش الرٹ اور پری الرٹ جاری کر دیا گیا، کٹاریاں میں الرٹ سطح 15.3فٹ مقرر ہے، گوالمنڈی میں پری الرٹ سطح 8.3 فٹ مقرر ہے۔