پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

اسلامی نظریاتی کونسل کی حکومت سے مخلوط نظام تعلیم کو ختم کرنے کی سفارش

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت سے مخلوط نظام تعلیم کو ختم کرنے کی سفارش کردی ہے۔اسلام آباد میں مولانا محمد خان شیرانی کی سربراہی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے دو روزہ اجلاس میں سودی نظام کے خاتمے، جائیداد میں خواجہ سراوں کا حق، بحریہ یونیورسٹی کی طرف سے میڈیکل کالجز کے نصاب سے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے لازمی مضامین نکالنے، نجی اسکولوں میں خواتین اساتذہ پر اسکارف اور دوپٹے کے استعمال پر پابندی سمیت مخلوط تعلیم کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد مولانا شیرانی نے کونسل کی سفارشات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مخلوط تعلیمی نظام کسی صورت درست نہیں، پرائمری سے اوپر کے تمام درجوں میں مخلوط تعلیم ختم کرنے کے لئے کم ازکم مدت کا تعین کیا جائے، سابق صدر ضیاءالحق کی جانب سے ملک میں دو خواتین یونیورسٹیوں کے اعلان کو عملی جامہ پہنایا جائے۔مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ خواجہ سرابنیادی طور پر مرد ہوتے ہیں، جن خواجہ سراو ¿ں میں مرد والی خصوصیات ہیں، انہیں جائیداد میں مرد کے برابر حصہ دیا جائے اور جن میں عورتوں والی خصوصیات ہیں انہیں جائیداد میں عورت کے برابر حصہ دیا جائے، مخنث مشکل کاوراثت میں حصہ آدھاحصہ خواتین اور آدھاحصہ مردکا ہوگا۔خواتین کے پردے سے متعلق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ چہرے اور ہاتھ پاو ¿ں کا پردہ مستحب ہے تاہم جہاں فتنے کا اندیشہ ہو وہاں چہرے کا پردہ واجب ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…