کراچی(نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں پر فردجرم عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس مقابلہ، دھماکہ خیز مواد اور غیرقانونی اسلحے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کارکن ملزم ناصر لودھی، عمر گوگی اور محمد علی عرف بابا پر فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے بارہ نومبر تک ملزموں کےخلاف گواہ بھی طلب کر لئے ہیں۔