منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

پارٹی کے اندرونی معاملات باہرلانے والوں نے اپناقدچھوٹاکرلیا،عمران بھی ایسے الزام لگاتے ہیں ،راناثناءاللہ

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (نیوزڈیسک) وزیرقانون رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات رینجرزکی زیرنگرانی سو فیصد پُرامن، شفاف اورمقررہ تاریخ پر ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) دوتہائی اکثریت حاصل کریگی۔ محرم الحرام کے نام پرانتخابات ملتوی کرانے کی تجویز پیش کرنے والوں کی ذاتی خواہش اور ناکامی کا اعتراف ہو سکتا ہے تاہم پنجاب حکومت نے الیکشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ مخالف سیاسی گٹھ جوڑ اور پارٹی کارکنوں کوتقسیم کرنے پر افسوس ہوا ہے۔ پارٹی کے اندرونی اختلافات کاسلسلہ مزید نہیں بڑھے گا اور اس روش کو دوہرایا نہیںجانا چاہئے۔ وہ رکن پنجاب اسمبلی محمد نوازملک کی رہائشگاہ پر پارٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ارکان اسمبلی میاں عبدالمنان، شیخ اعجاز احمد، چودھری فقیر حسین ڈوگر، حاجی خالدسعید، حاجی محمدالیاس انصاری اورمسلم لیگ (ن) کے کارکنوںکی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وزیرقانون نے کہاکہ الزام تراشی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے جس پر پارٹی قیادت نوٹس بھی لیتی ہے اورایکشن بھی ہوتا ہے تاہم پارٹی کے اندرونی معاملات کومیڈیا پرلانا ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے، ایساکرنے والے نے اپنا قد چھوٹاکرلیا ہے۔ عمران خان بھی اسی طرح کی الزام تراشی سے اپنا کام چلاتے ہیں۔ مفادات کیلئے الزام تراشی اورخودکو بڑاکرکے دوسروںکو چھوٹا بنانے ثابت کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوںنے کہاکہ ملک نوازکے بھائیوںکے خلاف اور انکی طرف سے درج کروائے گئے مقدمات کی میرٹ پر تفتیش ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوںپر ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کوئی گروپ نہیں ۔ تمام حلقوںمیںارکان اسمبلی کی سفارشات پرٹکٹ جاری کئے گئے ہیں تاہم عابد شیرعلی سے اختلافات کی وجہ سے پی پی 70 کو اوپن چھوڑا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…