کراچی(نیوزڈیسک)سانحہ صفورہ کے اسپیشل پبلک پروسکیوٹرز نے حکومت سندھ کی جانب سے معاوضہ، سیکیورٹی اور محفوظ مقام پر رہائش فراہم نہ کرنے پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔حکومت سندھ نے مبشر مرزا اور محمد خان بروڑو کو سانحہ صفورہ میں اسپیشل پبلک پروسکیوٹرز تعینات کیا تھا۔دونوں پروسیکیوٹرز کے مطابق حکومت سندھ نے وعدے کے مطابق معاوضہ، سیکیورٹی اور محفوظ مقام پر رہائش فراہم نہیں کی۔
محمد خان برڑو نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سندھ نے کیس سے قبل کہا تھا کہ فیس بعد میں طے کر لی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اور مناسب رہائش فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی تھی، لیکن مقدمے کا چالان ہونے کے بعد بھی صرف ڈیڑھ لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دہشتگروں کا داعش جیسی خطرناک دہشت گرد تنظیم سے تعلق ہونے کے باجود بھی کیس لڑا،لیکن تمام خطرات کے باوجود حکومت نے ہمارا خیال نہیں کیا، جس کے بعد انھوں نے خود کو مقدمے سے علیحدہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
سانحہ صفورہ ,اسپیشل پبلک پروسکیوٹرز عہدوں سے مستعفی
20
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں