لاہو(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ ہو لڈر جمیل احمد منج نے ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا.جبکہ ان دنوں وزیراعظم پاکستان امریکہ کے تین روزہ دورے پرہیں جبکہ تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ووٹر ز لسٹوں میں بے ضابطگیاں کر نیوالے قومی مجرم انکو معاف کر نیکا سوال ہی پیدا نہیں ‘عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ماراناحکمرانوں کا ’’شوق‘‘بن چکا ہے ‘ضمنی انتخابات کے حوالے ہمارے پاس ووٹر زلسٹوں میں ضابطگیو ں کے سینکڑوں نہیں ہزاروں ثبو ت آچکے ہیں ‘(ن) لیگ کی ’’جھر لو ‘‘سیاست قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے ‘صرف ملکی حالات ہی نہیں حکمرانوں کی ’’نیت‘‘بھی ٹھیک نہیں اور حکمران جان بوجھ کرقومی اداروں اور عوام کی بہتری نہیں چاہتے‘ماضی کے حکمرانوں کو ’’علی باباچالیس چور ‘‘کہنے والے حکمران خود قومی خزانے اور عوام کے جیبوں پر ڈاکے مار نے کے ریکا رڈ قائم کر رہے ہیں ۔وہ منگل کے روزاپنے دفتر میں جمیل احمد منج اور (ن) لیگ کے پی پی 161سے کوارڈی نیٹر رانا ناصراحمداور دیگر کی تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے اس موقعہ پر ڈپٹی آرگنائزر تحریک انصاف پنجاب عمرسرفراز چیمہ اور چےئر مین تحر یک انصاف کے مشیر عبدالعلیم خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران جانتے ہیں عوا م انکو ووٹ نہیں دیں گے اس لیے حکمران عوام کے ووٹوں کی بجائے ’’جھرلو ‘‘کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور ہیرا پھیری سے جیتنے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور ہم ثابت کر یں گے کہ (ن) لیگ والوں نے ضمنی انتخابات میں بھی دونمبری سے ہی کا میابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے سینکڑوں نہیں ہزاروں ثبوت جمع ہو چکے ہیں اور جب ہم اس معاملے میں عدالت میں جائیں گے تو فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں آئیگااور حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی سیاست ’’شعبدہ باز ی ‘‘کے سواکچھ نہیں اور جونااہل حکمران500ارب کی ادائیگی کے باوجود سر کلر ڈیٹ کو ختم نہیں کر سکیں وہ بجلی کا بحران کیسے ختم کرسکتے ہیں ؟۔انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کا نفر نس میں تمام جماعتوں کو ضمنی انتخابات میں ہونیوالی ہزاروں بے ضابطگیوں اور ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کے حوالے سے حقائق سے آگاہ کر یں گے ۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ (ن) لیگ بلدیاتی ا نتخابات میں بھی عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مارانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے لیکن تحر یک انصاف کے کارکنان تیار ہیں ہم حکمرانوں کے ہر منصوبے کو ناکام بنائیں گے اور بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف ہی کا میاب ہوگی ۔