پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

شیوسینا کی غنڈہ گردی کیخلاف پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/سیالکوٹ/فیصل آبا(نیوزڈیسک) بھارت میں شیوسینا کی غنڈہ گردی کیخلاف پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ہندو انتہا پسندوں کیخلاف نعرے لگائے گئے ، شائقین کرکٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی کے مقابلوں کو بھارت کی بجائے پاکستان میں منتقل کرے ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ شائقین نے بھارتی شدت پسند تنظیم شیو سینا کی طرف سے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان اوربی سی سی کے صدر کی ملاقات کے دوران دھاوا بولنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے ، شرکاء نے شدت پسند تنظیم شیوسینا اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے مقابلے بھارت کی بجائے پاکستان میں منتقل کئے جائیں ۔لاہور میں کرکٹ شائقین نے قذافی اسٹیڈیم کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں شرکاء نے بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا اور بھارتی حکومت کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔ نارنگ منڈی ، کوٹ مومن ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ سمیت دیگر مختلف مقامات پر بھی کرکٹ شائقین نے بھارتی انتہا پسند تنظیم کے اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا اور آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے باعث ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے مقابلے بھارت کی بجائے پاکستان میں منتقل کئے جائیں ۔ سوشل میڈیا پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹ شائقین کا کہنا تھاکہ پی سی بی کو بھی اب بھارت کے پیچھے پیچھے بھاگنے کی بجائے سخت موقف اپنانا چاہیے اور اس معاملے کو آئی سی سی کے سامنے اٹھایا جائے ۔ بھارت اچھی طرح جانتا ہے کہ ان کی کرکٹ ٹیم پاکستانی ٹیم کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور تشدد اور میں نہ مانوں کی رٹ لگا کر میدان سے راہ فرار اختیار کی جارہی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی جانب سے پی سی بی چیئرمین کو دھمکیاں دینے کے عمل اور مسلمانوں کا قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انتہا پسند ہندوؤں نے بھارت میں مسلمانوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…