نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ انتہا پسند ہندو تنظیمیں پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات نہیں چاہتیں اور ان کی پالیسی پاکستان دشمن ہے ۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرا م میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ شہر یار خان کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات نہ کرنے دینے والے وہی لوگ ہیں جوپاکستان کیساتھ بہتر تعلقات نہیں چاہتے ۔ پاکستانی ہائی کمشنر کے مطابق پاکستان اپنے روایتی حریف ممالک کے ساتھ مسلہ کشمیر اور دہشتگردی سمیت مختلف معاملات پر بات چیت کا خواہشمند ہے ۔ انہوں نے بھارتی ریاست مہارا شٹرا میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند ہندوﺅں کے مسلمانوں پر حملے باعث تشویش ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کا یہ بیان بھارت میں انتہا پسند ہندو تنظیم شیو شینا کی جانب سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کیخلاف احتجاج اور انہیں بی سی آئی کے صدر سے ملاقات ن کرنے دینے کے تناظر میں ہے ۔