کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کراچی ، بدین اور ٹھٹھہ میں محصوس کیے گئے ہیں ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 تھی ، محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ زلزلے کا مرکز بدین کا ساحلی علاقے ہے ۔ علاوہ ازیں زلزلے کے جھٹکو ں کے باعث اب تک کسی بھی جانی وامالی نقصان کی اطلاع نہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں