اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمہ سننے سے معذرت کر لی۔نجی ٹی وی “ہم نیوز” کے مطابق چیف جسٹس نے کیس کو سابقہ بینچ کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا یہ معاملہ وہی بینچ دیکھے جو پہلے اس کی سماعت کر رہا تھا۔
سماعت کے دوران بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ سامنے آ چکا ہے، اس فیصلے پر مزید معروضات عدالت میں پیش کی جائیں گی۔ عدالت نے اضافی معروضات جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔