اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جیسا کوئی جمہوری لیڈر بھی ہوتا،نہ پہلے کوئی لیڈر تھا نہ کوئی ہے اور نہ ہی آگے کوئی نظر آ رہا ہے۔ایک بیان میں فیصل وائوڈانے کہاکہ بھارت کو جنگ میں شکست اور امریکی ٹیرف کے بعد کالعدم بی ایل اے پر امریکی پابندی فیلڈ مارشل کی ایک اور کامیابی ہے۔
انہوںنے کہاکہ کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دئیے جانے کا مطلب بھارت کو دہشت گرد قرار دینا ہے۔سینیٹرنے کہاکہ فیلڈ مارشل نے اپنی قابلیت کو بین الاقوامی طور پر ثابت کر دیا ہے،اب دیکھیں اس کے بعد کیا کیا ہوتا ہے؟۔