اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نندی پاور منصوبے کی تعمیر میں غفلت پرتنے پر منصوبے کے پراجیکٹ ڈائرکٹر شاہد سہیل کو معطل کر دیا گیا ، شہزادہ اکبر نئے پراجیکٹ ڈائرکٹر لگادیئے گئے۔وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق ناردرن پاور جنریشن کمپنی نے شاہد سہیل کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ، نندی پور پاور منصوبے ہی کے ایک ریزیڈنٹ انجینئر شہزادہ اکبر کو عارضی طور پر چیف انجینئر بناکر انہیں منصوبے کا پراجیکٹ ڈائرکٹر لگا دیا ہے۔چند روز قبل وزارت پانی وبجلی نے منصوبے کی تعمیر اور چلانے کے معاملات میں غفلت برتنے پر ناردرن پاور جنریشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائرکٹر ز کی سفارش پر نندی پور پاور منصوبے کے چیف ایگزیکٹو محمد محمود کو بھی ہو عہدے ہٹا دیا تھا۔