لاہور(نیوز ڈیسک)اٹک ،سرگودھا ،فیصل آباد،لاہور اور بہاولپور میں قتل کے چار مجر موں کو تختہ دا ر پر لٹکا دیاگیا جبکہ 2مجر موں کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دی گئی۔لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے2مجرموں کو صبح سویرے پھانسی دیدی گئی۔مجرم خلیل احمد نے2001 ء4 میں پرویز اورمجرم ندیم نے1999 ء4 میں ایک شخص کو قتل کیاتھا۔اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے3مجرموں کوپھانسی دی گئی۔مجرم امجدنے2002ء4 میں دو افراد افراد، مجرم محمد بشیر نے 1998 ء میں ایک شخص جبکہ مجرم علیق شاہ نے 2001 ء میں 2 افراد کوقتل کیاتھا۔ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قید مجر م محمد فاروق نے 2003ء4 میں پرانی دشمنی پر احسان اللہ کو قتل کیاتھا۔ ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے پر مجرم کو صبح سویرے تختہ دار پر لٹکادیاگیا۔اْدھربہاولپورنیوسینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی۔مجرم مصطفیٰ نے2005ء4 میں گھریلو تنازعے پربیوی سمیت 6افراد کوقتل کیاتھا۔جبکہ سزائے موت کیدوسرے مجرم کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دی گئی۔مجرم محمد شاہد نے2004 ء میں پرانی دشمنی پردوافراد کوقتل کیاتھا۔دوسری جانب فیصل آبادکی سینٹرل جیل میں قتل کے 2مجرموں کو پھانسی دیدی گئی۔مجرم محمد اکرم نے 2000ء4 میں شوکت جبکہ مجرم محمد سعید نے 2003 ء میں سرفراز کو قتل کیا تھا۔ادھرسینٹرل جیل ملتان میں قتل کے مجرم کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک د ی گئی۔ مجرم محمد اسلم نے1996ء میں خاتون کواغواء کے بعد قتل کیاتھا۔