لاہو(نیوزڈیسک) لاہور کے علاقے مصری شاہ میں فائرنگ سے ن لیگ کا بلدیاتی امیدوار جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کے علاقے مصری شاہ میں فائرنگ کے واقعے میں ن لیگ کا بلدیاتی انتخابات کا امیدوار جاں بحق ہوگیا ہے۔ عمران خان یو سی 43 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر جنرل کونسلر کی نشست پر امیدوار تھا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو 2 نامعلوم افراد کی جانب سے اس کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ واقعہ دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔