کراچی(نیوزڈیسک) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گیان چند اسرانی نے موٹر رجسٹریشن ونگ میں گاڑیوں کے جعلی کاغذات تیار کرنے کی خبر کا سخت نوٹس لیا ہے اور ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی ہے کہ اس وا قع کی تحقیقات کی جائے اور اس میں جو بھی افسران اور ماتحت عملہ ملوث ہو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے – صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ اس خبر کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ تین دن کے اندر انہیں پیش کی جائے اور جو بھی اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہو اس کے خلاف محکمہ جاتی قانونی کارروائی کی جائے جو اس کی تنزلی اور ملازمت سے برخواست کی صو ر ت میں بھی ہو سکتی ہے – انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں کوئی بھی غیر قانونی عمل اور کرپشن برداشت نہیں کی جا ئے گی –