اسلام آباد(نیوزڈیسک)سلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل2رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ،جس میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اوروفاقی دارالحکومت کی حلقہ بندیوں کے لیے قائم اتھارٹی کو فریق بنایا گیاتھا۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے موجودہ حلقہ بندیاں قبل از الیکشن دھاندلی ہیں، نئی حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے اسلام آباد کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواست پرمعاونت کےلئے اٹارنی جنرل کو بھی 21 نومبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین سے جواب بھی طلب کیا گیا –