لاہور(نیوزڈیسک) وزارت پانی وبجلی نے مینیجنگ ڈائریکٹر کے بعد پراجیکٹ ڈائریکٹر نندی پور کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ۔ ذرائع کے مطابق شاہد سہیل کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد شہزاد اکبر کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وزارت پانی وبجلی نے ایم ڈی نندی پورکیپٹن (ر) محمد محمود کو عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ طارق بھٹی کو ایم ڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔