کوئٹہ(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)خضدار کے رہنماءمیر اورنگزیب زہری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ دسمبر میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری ہونگے ۔ مری معاہدہ اٹل حقیقت ہے جس پرصوبے میں تینوں اتحادی جماعتوں سمیت مسلم لیگ (ن)کے مرکزی قیادت دستخط موجود ہیں ۔ یہ نواب ثناءاللہ خان زہری کی دانشمندی اور وسعت نظری ہے کہ عددی اکثریت ہونے کے باوجود نواب ثناءاللہ خان زہری نے مرکزی قیادت کے کہنے پر وزارت اعلیٰ 2013میں قوم پرستوں کو دیا تھا ۔قوم پرستوں نے کس حد تک عوام کے مسائل حل کئے اس کا جواب عوام کی عدالت ہی دیگی ۔ تاہم نواب ثناءاللہ خان زہری کی وزارت اعلیٰ اس سے بہت مختلف ہوگا اور وہ بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کا نیانظام پیش کرکے عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اس سال کے آخری مہینہ اور ابتدائی ہفتہ کا بلوچستان کے غیور عوام شدت سے انتظار کررہے ہیں اور نواب ثناءاللہ خان زہری وزیر اعلیٰ بلوچستان بن کر عوام کی بہتر انداز میں ترجمانی کریں گے ۔۔