پشاور(نیوزڈیسک)محکمہ صحت خیبرپختونخوانے صوبے میں ڈینگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر 1335ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جاری کردہرپورٹ کے مطابق ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز مانسہرہ میں رپورٹ ہوئے جس میں 483 افرادڈینگی سے متاثرہوئے اسی طر ح دیگر اضلاع ایبٹ آباد میں 421،مالاکنڈ میں 331،پشاورمیں 37کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں،رپورٹ کے مطابق سوات میں 25،ہری پور میں 21،دیر لوئیر 13،چارسدہ دو جبکہ شانگلہ کوہاٹ اور دیر اپر میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔