لاہور(آن لائن) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اپنی کارروائیاں نرم کرنے کے لئے کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے زبانی یہ ہدایات 31اکتوبر کوہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوامی ردعمل سے بچنے کے لئے جاری کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت حلقہ این اے 122اور حلقہ پی پی 147کے حالیہ ضمنی الیکشن کے نتائج کو بھی اسی تناظر میں دیکھ رہی ہے جبکہ حکومت کو ن لیگی حلقوں کی جانب سے جاری کرایا گیا ہے کہ اگر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں نرم نہ کی گئی تو بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کے امیدواروں کو سیاسی نقصان پہنچ سکتا ہے۔