اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 122 اور پی پی 147 کی ووٹر لسٹوں کو جنگی بنیادوں پر چھان بین کر کے حکومتی چہرے کو عیاں کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ چودھری سرور نے دھاندلی کی نئی ٹیکنک پر حکومت کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ ۔پیر کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبائی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد این اے 122 اور پی پی 147 کی ووٹر لسٹوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور تمام حکومت کے خلاف ثبوتوں کو اکٹھا کر کے غیر قانونی طور پر کئے گئے حربوں کو الیکشن کمیشن ، نادرا اور عدالتوں کے ذریعے عوام میں بے نقاب کیا جائے ۔ دوسری طرف صوبائی آرگنائزر چودھری سرور نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اب مزید دھاندلی کو برداشت نہیں کریں گے اور دھاندلی کی نئی حکومتی حکمت عملی کو یورپی یونین اور اقوام متحدہ میں بھی پیش کرنے سے گریزاں نہیں کریں گے ۔