اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی سی بی کے وفد کے ساتھ شِیو سینا کی طرف سے کیے جانے والے سلوک کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ شِیو سینا کو چاہیے کہ شہریارخان کا منہ کالا کریں اور جب شہریار خان واہگہ بارڈر پر آئیں تو وہاں پر بھی ان کا منہ کالا کیا جانا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سمجھ لینا چاہیے کہ آج کا بھارت نہرو یا گاندھی کا نہیں بلکہ مودی کا بھارت ہے جس میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔مودی مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف اپنی نفرت کو سیاست میں بدل رہا ہے اور پاکستان کو ہرطرح سے تباہ کرنے کے درپے ہے۔