کراچی (این این آئی) بلدیاتی انتخابات،ٹکٹوں کی تقسیم ،ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی،کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پرمسلم لیگ نون پنجاب سے شروع ہونے والا جھگڑاکراچی بھی پہنچ گیا،،سینیٹرمشاہداللہ کااستقبالیہ ناراض مسلم لیگیوں کا احتجاجی جلسہ بن گیا ،بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پرمسلم لیگ نون سندھ میں بھی اندرونی انتشار سامنے آگیا۔سینیٹرمشاہد اللہ کے استقبالیہ میں پرانے مسلم لیگی صوبائی قیادت کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے،تنظیم سازی میں بے قاعدگی اوربلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی غیرمنصفانہ تقسیم پراحتجاج جاری رہا،کئی مسلم لیگی عہدیداراحتجاج کے باعث تقریرنہ کرسکے ،احتجاج کے باعث مسلم لیگ ن کراچی کا استقبالیہ بدنظمی کا شکارہوگیا،،جبکہ ایک گروپ نے جلسہ میں مخالف گروپ کے خلاف بینرزبھی آویزاں کردیئے ۔