اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹس میں نئے تعینات کر نے والے سفارتکاروں اور دیگر عملے کے ارکان کو ویزے جاری نہیں کررہے ہیں ۔پاکستانی حکام نے کہاکہ پاکستان افغان سفارتکاروںاور دیگر سفارتی اہلکاروں کو ایک ہفتے میں ویزے جاری کر تا ہے لیکن افغان حکومت کئی ماہ تک پاکستانی اہلکاروں کے ویزوں میں تاخیر کر تاہے ذررائع نے بتایا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے نائب کمرشل قونصل کمال حسین شاہ کے ویزے کےلئے اگست میں درخواست دی گئی تھی لیکن اب تک ویزا ایشو نہیں کیاگیا اس کے علاوہ نو دیگر اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی لیکن انہیں بھی افغان حکومت نے ویزے جاری نہیں کئے ۔ان اہلکاروں کےلئے کئی ماہ پہلے ویزوں درخواست دے دی گئی تھی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل اتاشی نے اگست میں اپنی مدت پوری کی تھی اور اس کے بعد یہ پوسٹ خالی پڑی ہے ۔پاکستان نے افغان تاجروں ¾ سرمایہ کاروں اور ٹرانسپورٹروں کی سہولت کےلئے کمرشل اسسٹنٹ کی تقرری کی تھی لیکن ویزے نہ ملنے کی وجہ سے تجارتی تعلقات متاثر ہورہے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ افغانستان چیمبر آف کامرس نے بھی اپنی وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام سے مسئلہ حل کر نے پر زور دیا ہے کیونکہ ویزوں کی تاخیر کی وجہ سے ان کے کام متاثر ہورہے ہیں ۔اتوار کو افغان تاجروں نے بتایا کہ طورخم سرحد پر تین سو افغان ٹرکوں کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا گیا کیونکہ تاجروں کے ساتھ پاکستان میں داخل ہونے کا اجازت نامہ نہیں تھا جو سفارتخانے کا کمرشل شعبہ جاری کر تا ہے ۔ان ٹرکوں پر تازہ میوہ موجود ہے جس کی خرابی کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔افغان چیمبر آف کامرس کے سربراہ خان جان الوک زئی نے تصدیق کی ہے کہ تاجروں کے ساتھ پرمٹ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی شکایت کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی اہلکاروں کے ویزے نہیں روکے گئے ہیں دریں اثناءافغان اہلکاروں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھی سفارتکاروں اور دیگر عملے کے ویزوں میں تاخیر کر تا ہے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پشاور میں دو افغان اہلکاروں کے ویزوں کی مدت پوری ہوئی ہے تاہم ان کے ویزوں کی ابھی تک توسیع نہیں کی گئی ۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان تقریباً وہ روزانہ 2500ویزے افغان شہریوں کو جاری کر تاہے اور ویزے مسترد ہونے کی شرح صفر ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان افغان سفارتکارتی اہلکاروں کو ایک ہفتے میں ویزے جاری کر تا ہے ۔