لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سابق ضلع ناظم نارووال ڈاکٹر نعمت علی جاوید نے 2سابق صوبائی وزرائ اور درجنوں ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر نعمت علی جاوید ،سابق صوبائی وزراء ڈاکٹر طاہر علی جاوید ،پیر سید سعید الحسن شاہ ،پیرسید اعجاز الحسن شاہ ،میاں محمدمنور شر یف ،منیر وسیم نے مشترکہ پر یس کا نفر نس کے دوران تحر یک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس موقع پر تحر یک انصاف کے ابرار الحق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ چوہدری محمدسرور نے پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے جسکی وجہ سے دیگر جماعتوں سے لوگ تحر یک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کی ہے اور اسکے حوالے سے ہم مکمل ثبوت فراہم کر یں گے ، اگر میں یہ تمام الزامات ثابت نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا لگتا ہے (ن)لیگ ہر وقت یہ ہی سوچتی رہتی ہے کہ دھاندلی کیسے کر نی ہے کیونکہ پہلے ہمیں ضمنی انتخابات کیلئے درست ووٹر لسٹیں نہیں دی گئیں اور اب بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی ہمیں پرانی ووٹر لسٹیں دی جا رہی ہیں۔ہم ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کے حوالے سے تمام ثبوت جمع کر یں گے اور اس کے بعد آل پارٹیز کا نفر نس بلا کر ثبوت دکھائیں گے۔ ابرار الحق نے بتا یا کہ ڈاکٹر طاہر علی جاوید بھی تحر یک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں لیکن وہ بیماری کی وجہ سے یہاں نہیں آسکے۔