لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی طرف سے سنجیدہ گفتگو میں اچانک ” ایک کلو قیمہ “ کی کہانی نے شرکاءکو قہقہ لگانے پر مجبور کر دیا ۔ پرویز رشید نے این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ سردار ایاز صادق کو عام انتخابات میں پچاس ہزار جعلی ووٹ پڑے ۔ ضمنی انتخاب میں کڑی نگرانی کے باوجود ایاز صادق کو ستر ہزار سے زائد ووٹ ملے اب عمران خان بتائیں وہ پچاس ہزار ووٹ کہاں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص گھر میں ایک کلو قیمہ لایااور نوکر کو دے کر باہر چلا گیا ۔ واپس آ کر اس نے نوکر سے کہا کہ قیمہ لاﺅ تو اس نے کہا کہ قیمہ تو نہیں ہے اور بتایا کہ وہ بلی کھا گئی ۔ اس شخص نے نوکر سے کہا کہ بلی کو لاﺅ جب وہ بلی کو لایا اور اس کا وزن کیا گیا تو بلی کا وزن بھی ایک ہی کلو نکلا جس پر اس شخص نے کہا کہ اگر بلی قیمہ کھا گئی ہے تو یہ ایک کلو قیمہ ہے لیکن بلی کہاں گئی اگر یہ بلی ہے تو قیمہ ایک کلو کدھر گیا جس پر صحافیوں سمیت تمام شرکاءنے بھرپور قہقہ لگایا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں