اسلام آباد (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے صدر سابق سینٹر سلیم سیف اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ چند روز میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد باقاعدہ پر یس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے صدر سینٹر سلیم سیف اللہ کے پاکستان تحریک انصاف سے معاملات طے پا گئے ہیں او رانہوں نے پاکستان تحریک انصا ف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے اورآئندہ چند روز میں عمران خان سے ملاقات کے بعد باقاعدہ اعلان کریں گے ،سلیم سیف اللہ خان کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت سے ہے وہ متعد بار لکی مروت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں سلیم سیف اللہ خیبر پختونخوا حکومت میں وزیر خزانہ بھی رہے چکے ہیں اور1993میں صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہے ہیں ،سلیم سیف اللہ 12دسمبر 2014کو ٹینس فیڈریشن کے صدر بھی منتخب ہوئے ہیں ۔