اسلام آباد (آن لائن) لاہور اور راولپنڈی میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے حملے پنجاب حکومت نے صوبے میں ہنگامی حالت کے تحت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف براہ راست اس عمل کی نگرانی کریں گے۔ ڈینگی مریضوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کر گئی۔ مزید مریضوں میں بھی ڈینگی کی تصدیق سے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ پریشانی کا شکار ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے حکومت کے کہنے پر سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کیں جس کی وجہ سے نئے ملازمین ڈینگی کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں سارا سارا دن اپنے گھروں اور دفاتر میں بیٹھے رہنے سے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔