اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے اہم وزراءکے درمیان اختلافات کے حوالے سے ایک نیا پہلو بھی سامنے آیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے بعض رہنماﺅں میں اختلافات کی وجہ معروف ماڈل ایان علی کا مقدمہ بھی ہے۔ جس میں دو اہم وزارتوں پر متمکن وزراءکے درمیان مقدمہ بارے اختلاف پایا جاتا ہے۔ ایک چاہتے ہیں کہ ایان علی کا مقدمہ قانون کے مطابق چلا کر ذمہ داروں کو سزا دی جائے جبکہ دوسرا اس کے حق میں نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی کے مقدمے میں آئندہ ہفتے اہم ترین پیش رفت کا بھی امکان ہے۔ جس میں ان کے خلاف فرد جرم عائد کئے جانے میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔