اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخواکے احتساب کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کی سابق وزیر سماجی بہبود سینیٹرستارہ ایازکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔اعلامیے کے مطابق ستارہ ایاز نے اپنی وزارت کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ ملزمہ کو گرفتار کرکے احتساب کمیشن عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔دوسری جانب سینیٹرستارہ ایازنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جس کمیشن کی اپنی قانونی حیثیت نہ ہو،وہ کیسے میرااحتساب کرسکتاہے؟ ستارہ ایازکاکہناتھاکہ احتساب کمیشن کے سربراہ نے انہیں ہر صورت گرفتارکرنیکی دھمکی دے رکھی ہے اوراب انھیں ہراساں کیاجارہے۔ وہ اوران کی پارٹی مل کر یہ جنگ لڑیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹر ستارہ ایاز کے وارنٹ گرفتاری پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بغیر ثبوت کے انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے۔