اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں موجود بھارتی لڑکی گیتا بھی سلمان خان کی دیوانی نکلی ۔ کہتی ہے کہ بھارت پہنچ کر ماں باپ کی بجائے سب سے پہلے بجرنگی بھائی جان سے ملنے کی خواہش ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بجرنگی بھائی جان کی شاہدہ میں گیتا کو اپنا آپ نظر آنے لگا ہے اور سلمان خان اپنے ہیرو۔ فلم میں شاہدہ بجرنگی بھائی جان کو چھوڑنے پر تیار نہ تھی اور گیتا بھارت جاکر سب سے پہلے سلمان خان سے ملنے کی خواہشمند ہے۔گیتا نے ایک انٹرویو میںاپنی اس خواہش کا اظہار کیا جو بھارتی شہر اندور ایک تنظیم نے وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا۔انٹرویو کے دوران گیتا نے بتایا کہ وہ 26 اکتوبر کو نئی دلی پہنچ رہی ہیں۔