اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد تھانہ آبپارہ کی حدود میں سعودی شہری کی پراسرار ہلاکت ہوگئی ،فواد شان کی لاش اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی سیون میں قائم ایک گیسٹ ہائوس سے برآمد کی گئی ہے ۔28سالہ فواد کی ملنے والی لاش پربظاہر زخم کا کوئی نشان نہیں ہے پولیس کے مطابق فواد شان کاکول اکیڈمی میں زیر تعلیم تھا جس کی لاش کو تھانہ آبپارہ پولیس نے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ آبپارہ کی حدود میں سعودی شہری کی پراسرار ہلاکت ہوگئی ۔فواد شان نامی نوجوان کی لاش اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی سیون میں قائم ایک گیسٹ ہائوس سے برآمد کی گئی ہے ۔28سالہ فواد کی ملنے والی لاش پربظاہر زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔ آن لائن کے رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایاکہ فواد شان کاکول اکیڈمی میں زیر تعلیم تھا جس کی لاش کو تھانہ آبپارہ پولیس نے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔موت کی وجہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد بتائی جاسکتی ہے ۔ #