سلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد کے تھانے بن گئے کباڑ خانے اور پکڑی گئی قیمتی گاڑیاں ، کھڑی کھڑی برباد ہو گئیں ۔ ٹائر ، انجن ، کل پرزے غائب ۔ مثالی پولیس نے عوامی مال کی حفاظت کی مثال قائم کر دی ۔ تھانوں میں بند گاڑیوں کی سپرداری ، مالکوں کیلئے مشکل بھاری ۔ پولیس کو مال پانی لگائے بغیر گاڑی واپس نہیں ملتی ۔شہری کہتے ہیں جو گاڑی تھانے چلی جائے اس کا ہے اللہ ہی والی ہے۔ تھانے کچہری کے سو چکر لگا کر بھی ملتا ہے ڈھاںچہ خالی۔ دنیا نیوز نے شہریوں کی قیمتی گاڑیوں کی بربادی کا معاملہ قانون کے رکھوالوں کے گوش گزار کیا تو انہوں نے موقف دینے سے ہی انکار کر دیا ۔ کروڑوں روپے مالیت کی برباد ہوتی ان گاڑیوں کی حالت زار کہہ رہی ہے کہ مالکوں نے انہیں بھلا دیا ہے لیکن مالکان کہتے ہیں کہ گاڑی واگزار کرانے کے تمام جتن کر کے دیکھ لئے اب مزید ہمت نہیں۔