لاہور ( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب مکمل طور پر لوٹا کریسی کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کا کچرا پی ٹی آئی میں جمع ہورہا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بے بنیاد پروپیگنڈا کی یلغار کے باوجود ملکی ترقی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی پیش قدمی جاری رہے گی اور ملکی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے محمد نوازشریف کی کاوشیں رنگ لائیں گی۔