اسلام آباد(نیوزڈیسک) بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف اور حافظ سعید کوٹارگٹ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف اور حافظ سعید کو ٹارگٹ بنالیا گیا ہے۔ “را” کی جانب سے مزید کئی اہم شخصیات کو بھی ٹارگٹ بنا لیا گیا ہے۔ وزیراعظم سمیت ان تمام دیگر افراد کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔اوراس سلسلے میں حکومت نے اقدامات اٹھاناشرو ع کردیئے ہیں