کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی لڑائی اب میدانوں اورایوانوں سے گزرکرعدالتوں تک جاپہنچی ہے ۔مسلم لیگ(ن) کے رہنماءدانیال عزیزکوتحریک انصاف کے بارے میں زبان چلانی مہنگی پڑ گئی ہے ،تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے دانیال عزیز کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کیخلاف مقامی تھانے میں مقدمے کیلئے درخواست دے دی ہے۔ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز نے انہیں ٹی وی پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد سے خود کو غیر محفوظ سمجھ رہا ہوں۔ مسلم لیگ ن کی دھاندلی بے نقاب کرو تو ان سے برداشت نہیں ہوتا اور یہ دھمکیاں دینے پر اتر آتے ہیں