منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

میڑوبس منصوبے کے بعد شہبازشریف ایک اورشاہکارلے آئے

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے اپنے دوراقتداراوردوسرے دوراقتدارکے دوران لاہور،راولپنڈی اورملتان میں میٹروبس کے منصوبے شروع کئے ۔ابھی ملتان میں یہ منصوبہ مکمل ہوناباقی ہے اورلاہورمیں اورنج ٹرین چلانے کے منصوبے پربھی کام ہورہاہے لیکن اس دورا ن ہی پنجاب حکومت نے لاہورمیں شہریوں کی سہولت کے لئے ڈبل ڈیکربسیں چلانے کافیصلہ کیاہے ۔محکمہ سیاحت نے شہریوں کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کرانے کے لیے دو ڈبل ڈیکر بسیں منگوا لی۔67 سیٹوں والوں یہ بسیں جلد ہی لاہور کی سڑکوں پر رواں دواں دکھائی دیں گے۔سرخ رنگ کی ،چمکتی اور جھلملاتی یہ ڈبل ڈیکر بس، شہریوں کو لاہور کے تاریخی مقامات کا نظارہ کرائےگی ، بس پر مینار پاکستان سمیت مختلف تاریخی مقامات کی تصویر کشی ،اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہی ہے۔اے سی ،ایل سی ڈی ،کیمرےسمیت تقریباًہرسہولت سے لیس ،بالائی حصے میں فولڈنگ چھت،سیر کی سیر او ر خوبصورت نظارے سنگ سنگ۔ ٹوراز م ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ان بسوں کا کرایہ اور روٹ جلد ہی طے کرلیا جائے گا،ٹورازم ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف دو بسیں چلائی رہی ہیں ، جلد ہی مزید دس بسیں اس پروگرام کا حصہ بن جائیں گی۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…