بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یو اے ای کا ویزا کیسے حاصل کیا جائے؟ آسان نیا طریقہ سامنے آگیا

datetime 3  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنا پاکستانی شہریوں کے لیے دن بہ دن ایک پیچیدہ مرحلہ بنتا جا رہا ہے، تاہم اگر مسافر چند عام غلطیوں سے بچیں تو یہ عمل نسبتاً آسان بنایا جا سکتا ہے۔

یو اے ای میں داخلے کے لیے مختلف قسم کے ویزا کی تفصیلات اور شرائط متعلقہ حکام، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ایئرلائنز کی جانب سے باقاعدگی سے شیئر کی جاتی ہیں تاکہ درخواست دہندگان کو تازہ ترین معلومات مہیا رہیں۔

وزٹ یا ٹورسٹ ویزا کے لیے اہم تجاویز

سفر سے قبل چند بنیادی نکات کو ذہن میں رکھنا ویزا پراسیسنگ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے:

1. مالی حیثیت کا ثبوت
مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی مالی استطاعت کو ظاہر کرنے کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ ہمراہ رکھیں، یا کم از کم 2,500 سے 3,000 درہم نقد رقم اپنے پاس رکھیں۔ یہ چیکنگ ایئرپورٹ پر کبھی کبھار کی جاتی ہے لیکن تیار رہنا ضروری ہے۔

2. واپسی یا اگلی منزل کا ٹکٹ
امیگریشن عملے کو یقین دلانے کے لیے کہ آپ مقررہ مدت کے اندر ملک چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ایک تصدیق شدہ واپسی یا اگلی فلائٹ کا ٹکٹ فراہم کرنا ضروری ہے۔

3. قیام کی تصدیق
ویزے کی درخواست دیتے وقت رہائش کا مکمل ثبوت فراہم کرنا لازمی ہے، چاہے وہ ہوٹل کی بکنگ ہو یا کسی عزیز کے گھر کا پتہ جہاں آپ قیام کریں گے۔ اگر میزبان یو اے ای میں مقیم ہے تو اس کا کرایہ نامہ بھی قابل قبول ہو سکتا ہے۔

4. اہم کاغذات کی پرنٹڈ کاپیاں رکھیں
ایک درست پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ، مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی واپسی کی پرواز، رہائش، اور مالی وسائل کے دستاویزی ثبوت کی پرنٹ شدہ نقول اپنے پاس رکھیں تاکہ امیگریشن چیکنگ کے وقت کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

5. یو اے ای سے واپسی کے فوراً بعد نیا ویزا اپلائی نہ کریں
یہ بھی سفارش کی جاتی ہے کہ یو اے ای سے روانگی کے فوری بعد دوبارہ ویزا کے لیے درخواست دینے سے گریز کیا جائے تاکہ مشکوک سفر کا تاثر نہ ابھرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…